ناقص کارکردگی : احمد شہزاد کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑگئی

منگل 17 اکتوبر 2017 14:12

ناقص کارکردگی : احمد شہزاد کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑگئی
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اکتوبر۔2017ئ) مسلسل ناقص کارکردگی کے سبب قومی ٹیم کے اوپنراحمد شہزاد کی جگہ خطرے میں پڑ گئی ہے ۔”سیلفی بوائے “ نے ابوظہبی میں سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے میدان میں اترنے سے قبل رواں سال 17کی اوسط سے رنز بنائے جس میں صرف ایک نصف سنچری شامل تھی ،اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ بھی 59 رہا، گزشتہ 11 اننگز میں وہ 18، 12، 32، 13، 13، 12، 67، 5، 3، 12اور0رنز بناسکے ۔

(جاری ہے)

اوپنر نے دوسرے ون ڈے میں بھی صرف 8 رنز بنائے جس کے بعد سیلفی بوائے کو سوشل میڈیا پر ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے اور مبصرین بھی انھیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کی صلاح دیتے نظر آرہے ہیں ۔ 
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 14:12:50