پی سی بی کا سری لنکا کیخلاف لاہور میں کھیلے جانیوالے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 29 اکتوبر کو کھیلے جانیوالے میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4ہزار روپے رکھے جانے کا امکان

منگل 17 اکتوبر 2017 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور شروع کردیا ۔

(جاری ہے)

حال ہی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے لئے ٹکٹوں کی مالیت 500 روپے سے 8 ہزار روپے رکھی گئی تھی جس پر شائقین کرکٹ نے شدید تنقید کی۔

تاہم اب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی مالیت کم رکھنے پر غور شروع کردیا اور شعبہ مارکیٹنگ مالیت کم رکھنے سے متعلق رپورٹ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو دے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے خلاف29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4ہزار روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 16:24:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :