فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ ، مزید دو میچز کا فیصلہ

منگل 17 اکتوبر 2017 16:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) فاٹا فٹبال سپر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں مزید دو میچز کا فیصلہ ، شمس فٹبال کلب نے فقیر ای پی وزیر ستان کو صفر کے مقابلے تین گول جبکہ کرم شاہین فٹبال کلب نے باجوڑ سٹار کلب کو دو ایک سے شکست دیدی ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ کے گروپ سی کے پہلے لیگ میچ میں شمس فٹبال کلب نے فقیر ای پی وزیرستان کلب کو تین صفر سے ہرایا جس میں اسد نے دو جبکہ عمیر نے ایک گول کیا ، گروپ ڈی کے لیگ میچ باجوڑ سٹار اور کرم شاہین کے مابین کھیلاگیا جس میں کرم شاہین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے دو گول سے کامیابی حاصل کی باجوڑ کی طرف سے سبحان یوسف جبکہ کرم شاہین کی طرف سے اختر جان اور حمزا شبیر نے گول کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف آرگنائز وصدر فاٹااولمپک ایسوسی ایشن شاہد خان شنواری ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے باسط کمال ، پاکستان ایئر فورس فٹبال ٹیم کے کوچ ارشد خان ، ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 16:29:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :