پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دسویں ایشیاء ہاکی کپ کے سپر فور دوسرے مرحلے میں افتتاحی میچ (آج) ہو گا

منگل 17 اکتوبر 2017 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان اورملائیشیا کے درمیان دسویں ایشیاء ہاکی کپ کے سپر فور دوسرے مرحلے میں افتتاحی میچ (آج) بدھ کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

منگل کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں ایشیاء ہاکی کپ میں نویں مرتبہ آمنے سامنے ہوئی ہیں جس میں پاکستان نے آٹھویں مرتبہ کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ برابر ہوا۔ حالیہ ایشیاء کپ میں ملائیشیا کی ٹیم نے پول میچوں میں تینوں میچ جیت کر اپنے پول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 16:50:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :