محمد انعام نے پاکستان کا نام روشن کیا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان

کھیل کو مزید بہتر کرنے کیلئے محمد انعام کیلئے اکھاڑہ کا انتظام کیا جائے‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ کو ہدایت

منگل 17 اکتوبر 2017 18:50

محمد انعام نے پاکستان کا نام روشن کیا،ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2017ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان سے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے محمد انعام کی پنجاب سٹیڈیم میں ملاقات ہوئی ،ڈ ی جی سپورٹس پنجاب نے محمد انعام کو گولڈ میڈل جیتنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد انعام نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے سپورٹس بورڈپنجاب کو ان پر فخرہے، اس موقع پر ڈی جی سپورٹس پنجاب نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرگوجوانوالہ ندیم بٹ کوہدایت جاری کیں کہ محمد انعام کیلئے اکھاڑہ کا انتظام کیا جائے تاکہ وہ تیاری کرکے اپنے کھیل کو مزید بہتر کر سکیں اور ملک وقوم کیلئے مزید ٹاٹیٹل جیتیں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے ریسلر محمد انعام کو سپورٹس بورڈپنجاب کی جانب سے ہر ممکن تعاون اور سہولیات دینے کا اعلان کیا جس پر ریسلر محمد انعام نے ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 18:50:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :