پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کا کیوئسٹ کے اعزاز میں تقریب کا نعقاد، کیش ایوارڈ تقسیم کیے گئے

منگل 17 اکتوبر 2017 22:28

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کا کیوئسٹ کے اعزاز میں تقریب کا نعقاد، کیش ایوارڈ تقسیم کیے گئے
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) پاکستان بیلئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کا کیوئسٹ کے اعزاز میں تقریب کا نعقاد کیا گیا۔ تقریب میں رواں سال انٹرنیشنل ایونٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے چھ کیوئسٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایسوسء ایشن کی جانب سے چھ کامیاب کیوسٹ کو کیش ایوارڈ دیئے گئے ولڈ جونیئر چیمپیئن نسیم اختر کو دولاکھ روپے اور ایشین چیمپیئن محمد آصف کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کیش ایوارڈ دیاگیا۔ رواں سال بین القوامی مقابلوں میں سلور، گولڈ اور برانز میڈل حاصل کرنے والے کیوئسٹ میں مجموعی طورپر 10لاکھ 25ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔کیش ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں اسجد اقبال، محمدبلال، محمد آصف، محمد سجاد، بابر مسیح اور نسیم اختر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 22:28:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :