لاہور ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایل سی سی اے کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف قرارداد منظور کرلی

منگل 17 اکتوبر 2017 22:32

لاہور ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایل سی سی اے کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف قرارداد منظور کرلی
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء) لاہور ایسٹ زون کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے خصوصی اجلاس میں لاہور ریجن کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد اور موجودہ عبوری کمیٹی کے چیرمین عمران بچہ کے خلاف قرارداد منظور کر لی ہے جس کے تحت پاکستان کرکٹ بورڈ سے ان پر لائف بین کا مطالبہ کیا گیا ہے، دوسری طرف ایسٹ زون کا خصوصی وفد شاہ ریز روکھڑی کی صدارت میں رواں ہفتے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے ملاقات کرے گا ،اس ملاقات میں ایسٹ زون کی طرف سے منظور شدہ قرار دار چیئرمین پی سی بی کو فراہم کیے جائیں گے ،اس کے علاوہ لاہور ریجن کی عبوری کمیٹی کے موجودہ چیئرمین عمران بچہ کی کرکٹ کرپشن کے ٹھوس دستاویزی شواہد بھی پیش کیے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی سے ملاقات میں عمران بچہ کی خلاف قوانین لاہور ریجن کی عبوری کمیٹی میں بطور چیئرمین تعیناتی پر بات کی جائے گی جس میں عمران بچہ کی غیر جانبداری کے متعلق تحریری اور ٹھوس شواہد پیش کیے جائیں گے
وقت اشاعت : 17/10/2017 - 22:32:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :