اخوت اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب

منگل 17 اکتوبر 2017 22:32

اخوت اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2017ء)اخوت اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کے بعد شاہد آفریدی اور اخوت مل کر کام کریں گے ، اس حوالے سے اخوت کے چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخوت ہو تین منٹ میں ایک خاندان کو غربت سے باہر نکالنے کا انتظام کر رہا ہے، 17سال کے سفر کا احوال بیان کرتے ہوئے امجد ثاقب نے کہا کہ یہ پروگرام محض چند ہزار روپوں سے شروع ہوا اور اب یہ 46ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جس نے ایسے دنیا کا سب سے بڑا سود سے پاک قرض دینے کا ادارہ بنا دیا ہے، انہوں نے حکومت پنجاب کے تعاون کا بھی ذکر کیا اور بتایا کہ چیف منسٹر خود روزگار اسکیم میں تعاون کیا اور 12 ارب روپے عطیہ دیا، اخوت اب تک 20لاکھ سے زیادہ غریب لوگوں کو چھوٹے کاروباری قرضے فراہم کر کے انہیں کامیاب بزنس میں بننے میں مدد فراہم کر چکا ہے، اخوت قرض حسن کے ذریعے ہر گزرتے ہوئے تین منٹ میںایک غریب گھر کی کفالت کر رہاہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا اگلا قدم اخوت یونیورسٹی ہے جس میں ذہین طلباء کو درجہ کی معیاری تعلیم مفت فراہم کی جائے گی جبکہ شاہد خان آفریدی نے کہا کہ لوگوں کی خدمت کر کٹ کھیلنے سے مشکل کام ہے ، ہم لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں لیکن اخوت کے ساتھ مل کر غریب لوگوںکے لئے کام کیا جائیگا، اخوت لوگوں کی خدمت کر رہا ہے، میںنے لوگوں کی جگہ اپنے بچوں اور گھر والوں کو رکھ کر دیکھا تو انکے دکھوں کا احساس ہوا ، ان کے ساتھ مل کر کام کرنے سے مزید بہتر طریقے سے لوگوں کی خدمت کی جا سکے گی جبکہ شاہد فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو ذیشان افضل نے کہا کہ شاہد آفریدی کا تعارف کرواتے ہوئے امجد ثاقب نے بہترین طریقے سے استقبال کیا اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے حوالے سے بتایا کہ آفریدی فاونڈیشن نے ایک سکول کی صورت میں پہلا پودا ملک پور گائوں میں لگا دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 17/10/2017 - 22:32:36