حسن علی کے پاس 27سال پرانا ملکی ون ڈے ریکارڈ توڑنےکا سنہری ”موقع“ آگیا

بدھ 18 اکتوبر 2017 12:47

حسن علی کے پاس 27سال پرانا ملکی ون ڈے ریکارڈ توڑنےکا سنہری ”موقع“ آگیا
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18اکتوبر۔2017ئ) قومی ٹیم کے سٹا ر فاسٹ باﺅلر حسن علی کے پاس 27سال پرانا ملکی ون ڈے ریکارڈ توڑنے کا سنہری ”موقع“ ہاتھ آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

23سالہ حسن علی اب تک اپنے ون ڈے کیریئر میں 23میچز میں46شکار کرچکے ہیں اور اگر سری لنکا کیخلاف حالیہ ون ڈے سیریز کے بقیہ 3میچز میں وہ مزید4شکار کرنے میں کامیاب ہوئے تو لیجنڈری فاسٹ باﺅلر وقار یونس کا 1990ءمیں محض27میچز میں 50وکٹیں حاصل کرنے کا ملکی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔

حسن علی اگر بدھ کوشیڈول تیسرے میچ میں ہی 4وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تو تیز ترین 50ون ڈے شکار مکمل کرنے والے چوتھے باﺅلر بن جائیں گے ۔اس فہرست میں ثقلین مشتاق28میچز میں 50وکٹیں لیکر دوسرے جب کہ شعیب اختر اور رانا نوید الحسن29میچز میں یہ کارنامہ سر انجام دے کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 12:47:33