انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن رواں سال آئی ٹی ایف ٹینس فیوچرچیمپیئن شپس کیلئے ایران سے پانچ ریفریز بھیجے گا

بدھ 18 اکتوبر 2017 17:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں ہونے والے آئی ٹی ایف ٹینس فیوچر چیمپین شپس کیلئے ایران سے پانچ ریفریز بھیجے گا۔ تینوں ایونٹس میں 25 سے 30 غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے ۔ پی ٹی ایف کے سیکرٹری ثناء اللہ امان نے بدھ کو اے پی پی کو بتایا کہ پی ٹی ایف کی کوششوں سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے رواں سال پاکستان کو3 انٹرنیشنل مقابلوں کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

تینوں عالمی مقابے رواں سال دسمبر میں اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا انٹرنیشنل ایونٹ سرینہ انٹرنیشنل ٹینس ٹونامنٹ 4 سی9 دسمبر تک کھیلا جائیگا، دوسرا ایونٹ کلثوم سیف اللہ خان انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ 11 سے 16 دسمبر تک کھیلا جائیگا اور تیسرا اور آخری بے نظیر بھٹوانٹرنیشنل ٹورنامنٹ 18 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ تینوں ایونٹس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تینوں ایونٹس کیلئے 5 ایرانی ریفریز پاکستان آئیں گے اور وہ تینوں ٹورنامنٹس میں ریفریز کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ تینوں انٹرنیشنل ٹورنامنٹس پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 17:01:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :