اے بی ڈویلیئرز نے بنگلہ دیشی ٹیم کا بھرکس نکال دیا

اے بی ڈویلیئرز نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئی104گیندوں پر7چھکوں اور15چوکوں کی مدد سی176رنز بنائے

بدھ 18 اکتوبر 2017 18:45

اے بی ڈویلیئرز نے بنگلہ دیشی ٹیم کا بھرکس نکال دیا
پارل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیشی ٹیم کا بھرکس نکال دیا ۔ اے بی ڈویلیئرز کی جارحانہ 176 رنز کی بدولت جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 354 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، جنوبی افریقی اوپنرز نے 90 رنز کا آغاز فراہم کیا تو باقی کسر اے بی ڈویلیئرز نے نکال دی جنہوں نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 104 گیندوں پر 7 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 176 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر بلے بازوں میں ہاشم آملہ نے 85، کوینٹن ڈی کوک نے 46، جے پی ڈومنی نے 30 اور فرحان بہاردین نے 7 رنز بنائے جبکہ کپتان فاف ڈوپلیسی اور پریٹوریس بغیر کوئی سکور بنائے آو ٹ ہو گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین سب سے کامیاب باو لر رہے جنہوں نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شکیب الحسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 18:45:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :