پاکستان میں انٹرنیشنل برانڈ کی آمد سپورٹس اور صحت کیلئے خوش آئند ہے‘ ظہیر عباس

ہمارے نوجوانوں میں باڈی بلڈنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے، یو ایف سی کی پاکستان آمد سے ہمارے باڈی بلڈرز کیلئے نئی راہیں کھیلیں گی‘ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب

بدھ 18 اکتوبر 2017 19:12

پاکستان میں انٹرنیشنل برانڈ کی آمد سپورٹس اور صحت کیلئے خوش آئند ہے‘ ظہیر عباس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) لیجنڈ کرکٹر ، ہیڈ آف کرکٹ اکیڈمیز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا ہے کہ یو ایف سی جم کا پاکستان آنا انقلابی قدم ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل برانڈ کی آمد سپورٹس اور ہیلتھ کیلئے خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز جوہر ٹائون میں بین الاقوامی باڈی بلڈر تیمر الگندی کی آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یوکرائن کے سفیر ولادی میر لوکو مو،ابرارلحق، فلم ڈائریکٹر اعجاز باجوہ کے علاوہ سپورٹس اور شوبز کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کا آنا تازہ ہوا کا جھونکا ہے، کھلاڑیوں کی آمد سے انٹرنیشنل سپورٹس کی راہ ہموار ہوچکی ہے اور دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج بہتر ہوا ہے، پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا کھیل بہت مقبول ہے، ہمارے باڈی بلڈرز عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرکے ٹائیٹل جیت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یو ایف سی کی پاکستان آمد سے ہمارے باڈی بلڈرز کیلئے نئی راہیں کھیلیں گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی باڈی بلڈر تیمر الگندی (المعروف تیمر ریزر)نے کہا کہ میں دنیا گھوم چکا ہوں مگر پاکستان آکر دلی خوشی ہوئی ہے یہاں کے لوگ پرامن اور پیار کرنیوالے ہیں، پاکستان میں جو پیار ملا وہ کبھی نہیں بھول سکتا۔جتنا رسپانس پاکستان میں ملا اتنا امریکہ میں بھی نہیں ملتا، جنوری میں یو ایف سی کے پہلے جم کا افتتاح کریں گے جس میں نوجوان باڈی بلڈرز کو تربیت دی جائے گی۔دریں اثناء یوایف سی کی پاکستان میں برانچ اور تیمر الگندی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے آخر میں ماڈل جم کا افتتاح بھی کیا گیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 19:12:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :