ایشیا ہاکی کپ ،ْملائیشیانے پاکستان کو ایک گول سے ہرا دیا

پاکستان سپر فور مرحلے کا اپنا دوسرا میچ جنوبی کوریا کے خلاف (آج) کھیلے گا پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ نے میچ کے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے مخالف ٹیم پر 1-0 کی برتری حاصل کرلی

بدھ 18 اکتوبر 2017 22:28

ایشیا ہاکی کپ ،ْملائیشیانے پاکستان کو ایک گول سے ہرا دیا
دھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2017ء) ایشیا ہاکی کپ کے سپرفور مرحلے میں ملائیشیا نے پاکستان کو2کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیدی۔پاکستان سپر فور مرحلے کا اپنا دوسرا میچ جنوبی کوریا کے خلاف (آج) جمعرالت کو کھیلے گا۔ملائیشیا کی جانب سے رضی رحیم، شاہرل صباح اور فطری ساری نے ایک ایک گول کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ اور اظفر یعقوب نے ایک ایک گول کیا۔

دسویں ہیرو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ملائیشیا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیدی،بنگلادیش کے شہر ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لئے پاکستان اور ملائشیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ نے میچ کے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے مخالف ٹیم پر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ۔

(جاری ہے)

کھیل کے پہلے ہی کوارٹر میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کے گئے اور پاکستان کی جانب سے اظفر یعقوب نے ایک اور گول داغ کر ملائشیا پر2-0کی سبقت حاصل کرلی۔پہلے کوارٹر کے اختتام سے قبل ملائیشیا نے یکے بعدیگرے 2 گول کر کے پاکستان کیخلاف اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔کھیل کے دوسرے کوارٹر کے ابتدائی چند منٹوں میں ملائیشیا نے ایک اور گول داغ کر پاکستان پر سبقت حاصل کی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ملائیشیا کی جانب سے رضی رحیم، شاہرل صباح اور فطری ساری نے ایک ایک گول کیا۔پاکستان سپر فور مرحلے کا اپنا دوسرا میچ (آج)جمعرات کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔
وقت اشاعت : 18/10/2017 - 22:28:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :