ْامام الحق 1995ء کے بعد اپنے پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 00:40

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) امام الحق نے پاکستان ڈیبیو ون ڈے کو سنچری سے یادگار بنا دیا، 1995ء کے بعد پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے سری لنکا کے خلاف ڈیبیو ون ڈے میں سنچری بنا کر اسے یادگار بنا دیا۔ پاکستان کی طرف سے 1995ء میں سلیم الٰہی نے سری لنکا کے خلاف میچ میں ڈیبیو ون ڈے میں سنچری سکور کی تھی۔ اس طرح امام الحق 1995ء کے بعد ڈیبیو ون ڈے میں سنچری سکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 00:40:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :