امام الحق غلطی سے چیف سلیکٹر اور اپنے چچا انضمام الحق کو اپنا ”بھتیجا “ کہ گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:13

امام الحق غلطی سے چیف سلیکٹر اور اپنے چچا انضمام الحق کو اپنا ”بھتیجا “ کہ گئے
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اکتوبر۔2017ئ)قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق غلطی سے چیف سلیکٹر اور اپنے چچا انضمام الحق کو اپنا ”بھتیجا “ کہ گئے ۔ ابوظہبی میں سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں ڈیبیو کرنے والے امام الحق نے سنچری سکور کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کیا ۔

(جاری ہے)

میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انضمام الحق سے متعلق سوال پر امام الحق کی زبان پھسل گئی اور بولے کہ ”اس میں میرا کوئی قصور نہیں کہ وہ میرے”بھتیجے“ ہیں،میں یہی کرسکتا ہوں کہ پرفارم کرتا رہوں،درمیان میں ناکامیاں بھی آئیں گی تاہم میں ان کیلئے تیار ہوں کیوں کہ یہ ہر کرکٹر کے کیریئر کا ایک حصہ ہوتی ہیں ،یہ سب کہنے والے میرے بڑے ہیں اور میری کوشش ہوگی کہ میرا جواب بلے سے آئے “ ۔ 
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 16:13:52