قائد اعظم کرکٹ ٹرافی کے پانچویں مرحلے کا آغاز پرسوں ہو گا، یو بی ایل اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں ناقابل شکست

جمعرات 19 اکتوبر 2017 16:47

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں مرحلے کا آغاز پرسوں ہفتے سے ہو گا اور ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ آٹھ میچز شروع ہوں گے، اب تک کھیلے گئے میچز میں ایس ایس جی سی اور یو بی ایل کی ٹیمیں ناقابل شکست ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے ہو رہے ہیں، اسی سلسلے میں پانچویں مرحلے کا آغاز کل ہفتے سے ہو گا، ڈائمنڈ کلب گرائونڈ اسلام آباد میں اسلام آباد اور فیصل آباد، ارباب نیاز سٹیڈیم، پشاور میں لاہور بلیوز اور پشاور، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیشنل بینک اور واپڈا، ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ایچ بی ایل اور کے آر ایل، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی وائٹس اور راولپنڈی، لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گرائونڈ میں لاہور وائٹس اور فاٹا، اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی جبکہ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں یو بی ایل اور پی ٹی وی کے درمیان میچز شروع ہوں گے۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 16:47:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :