او پی سی، اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی بروقت فراہمی کیلئے ہائوسنگ سکیموں کی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہے‘افضال بھٹی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اوورسیزپاکستانیوںکی ہائوسنگ سکیموںسے متعلقہ شکایات ترجیحی بنیادوں پر حل کی جارہی ہیں‘کمشنر او پی سی پنجاب

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر سمندر پار مقیم ہم وطنوں کی ہائوسنگ سکیموں کے متعلق شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جارہا ہے۔ او پی سی، اوورسیز پاکستانیوں کو مقررہ مدت میں پلاٹس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہائوسنگ سکیموں کی انتظامیہ سے قریبی رابطے میں ہے۔

وہ ایک نجی ہائوسنگ سکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی فراہمی کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ ڈائریکٹرجنرل اوپی سی، سید جاوید اقبال بخاری اورمذکورہ ہائوسنگ سکیم کے نمائندے اجلاس میں شریک تھے۔ڈی جی، اوپی سی نے اجلاس کے شرکاء کو اس ہائوسنگ سکیم میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے اعدادوشمارکے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

افضال بھٹی نے ہائوسنگ سکیم کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سمندرپارمقیم پاکستانیوں کو پلاٹس کی فراہمی بروقت مکمل کی جائے اور اس ضمن میں کام کی رفتار کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجائے۔ہائوسنگ سکیم کے نمائندوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پلاٹس کی فراہمی کا کام ترجیجی بنیادوں پر مکمل کیاجارہاہے۔اجلاس کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی متعدد شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور کمشنر اوپی سی نے اس ضمن میں ضروری ہدایات جاری کیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:12:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :