ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کارائے ونڈ کا دورہ

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:12

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے رائے ونڈ کا دورہ کیا اور فلائی اوور متاثرین کو واجبات کی ادائیگی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر متاثرین نے ڈپٹی کمشنر سمیر احمد سید سے شکوہ کیا انہیں مارکیٹ ویلیو سے کم ریٹ دئیے جارہے ہیں متاثرین نے 12لاکھ روپے فی مرلہ ریٹ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ 25لاکھ روپے مرلہ کے حساب سے ادائیگی کی جائیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا ہے کہ انکے ریٹ کو پانچ لاکھ روپے مرلہ سے بڑھا کر 12لاکھ روپے مرلہ کے حساب سے ادائیگی کی جارہی ہے جس کی کل رقم 45کروڑ 41لاکھ کے قریب بنتی ہے جبکہ اس منصوبے کیلئے حکومت نے ٹوٹل سوا ارب روپے مختص کیا ہوا ہے ۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:12:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :