ہیرو ایشیا ہاکی کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر

ْجنوبی کوریا کے خلاف میچ برابر ہونے پر پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوگئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:12

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ہیرو ایشیا ہاکی کپ سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔ بنگلادیش کے شہر ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں۔

(جاری ہے)

کھیل کے آغاز پر دونوں ٹیموں کی جانب سے دفاعی پوزیشن اختیار کی گئی اور کھیل کے دونوں کوارٹر میں ایک ایک گول ہی کیا گیا۔

جنوبی کوریا کے خلاف میچ برابر ہونے پر پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کے امکانات معدوم ہوگئے۔پوائنٹ اسکورنگ ٹیبل پر بھارت سرفہرست اور ملائشیا دوسرے نمبر پر ہے۔گزشتہ روز سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں ملائشیا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی تھی۔جبکہ بھارت اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:12:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :