قومی ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید کا کوچ پر ہراساں کرنے کا الزام

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید نے ٹیم کے کوچ پر ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام عائد کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سید سعید نے وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ٹیم کے کوچ پر ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا کہ ویمن ٹیم کے کوچ سعید خان نے تشدد کیا اورہراساں کرنے کی کوشش کی۔دوسری جانب ویمن ہاکی ٹیم کے کوچ سعید خان کا ان الزامات پر کہنا کہ سیدہ سعید کو منتخب نہیں کیا گیا اس لیے اوچھے الزامات لگا رہی ہیں، کسی کو ہراساں نہیں کیا جو ڈانٹ ڈپٹ کی وہ سب کے سامنے کی۔کوچ سعید خان نے کہا کہ سیدہ سعید ڈراپ ہونے کے باوجود دو دن تک دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رکی رہیں۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:12:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :