اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:42

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2017ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ اعصام اور جین جولین راجر نے کوارٹر فائنل میں اٹالین جوڑی کو شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

سٹاک ہوم میں جاری ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فابیو فوگنینی اور سیمونے کو زبردست مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 7-5 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:42:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :