قومی ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید نے کوچ پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا

سیدہ سعدیہ نے وزیر پنجاب کھیل اور ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر واقعے سے آگاہ کر دیا،پی ایچ ایف نے تحقیقات شروع کر دیں سیدہ سعید کو منتخب نہیں کیا گیا اس لیے اوچھے الزامات لگا رہی ہیں، کسی کو ہراساں نہیں کیا جو ڈانٹ ڈپٹ کی وہ سب کے سامنے کی،مجھ پر لگائے گئے باقی الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور وہ سراسر غلط ہیں، کوچ سعید خان کا موقف

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:51

قومی ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید نے کوچ پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سیدہ سعید نے ٹیم کے کوچ پر ہراساں اور تشدد کرنے کا الزام عائد کردیا۔سیدہ سعدیہ نے وزیر پنجاب کھیل اور ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر واقعے سے آگاہ کر دیا۔ کوچ سعید خان کا موقف ہے کہ میں نے کھلاڑی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ڈانٹا تھا، باقی الزامات غلط ہیں۔تفصیلات کے مطابق ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی سید سعید نے وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے ٹیم کے کوچ پر ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ کوچ سعید خان نے مجھے رات کو ملنے کا کہا اور کمرے میں بند کر کے نا صرف میرے ساتھ زور زبردستی کی گئی بلکہ میرا منہ بھی دوپٹے سے باندھنے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

قومی کھلاڑی سعدیہ نے وزیر کھیل پنجاب اور ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر انصاف کی اپیل کی ہے۔دوسری جانب ویمن ہاکی ٹیم کے کوچ سعید خان کا ان الزامات پر کہنا ہے کہ سیدہ سعید کو منتخب نہیں کیا گیا اس لیے اوچھے الزامات لگا رہی ہیں، کسی کو ہراساں نہیں کیا جو ڈانٹ ڈپٹ کی وہ سب کے سامنے کی،مجھ پر لگائے گئے باقی الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور وہ سراسر غلط ہیں۔

کوچ سعید خان نے مزید کہا کہ سیدہ سعید ڈراپ ہونے کے باوجود دو دن تک دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ رکی رہیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے خاتون کھلاڑی کی شکایت پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:51:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :