چیمپئنز لیگ ،بائرن میونخ نے سیلٹک کو 0-3 سے ہرا دیا

فاتح ٹیم کی جانب سے تھامس مولر ، جوشوا کم مچ اور ہیوملز نے گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:51

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) چیمپئنز لیگ میں سکاٹش کلب سیلٹک کو میزبان بائرن میونخ نے تین گول سے ہرا دیا۔ مہمان ٹیم ایک بار بھی گیند کو جال میں نہ پھینک سکی۔

(جاری ہے)

جرمنی میں چیمپئنز فٹبال لیگ کا میدان سجا ، بائرن میونخ اور سکاٹش کلب سیلٹک آمنے سامنے ہوئے۔ شائقین کے جوش نے بھی کھلاڑیوں کا خوب لہو گرمایا۔ جرمن کلب بائرن میونخ کا پہلا گول تھامس مولر نے سکور کیا۔ جوشوا کم مچ نے گول کرکے میزبان ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔ دوسرے ہاف میں ہیوملز نے گیند کو جال میں پھینک کر بائرن میونخ کو تین صفر سے فتح دلا دی۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:51:59