فاٹا فٹبال سپر لیگ،لیگ رائونڈ مکمل ہوگیا ، کواٹرفائنل رائونڈ( آج) سے شروع ہوگا

گروپ ڈی سے ملک سعد فالکن اور کرم شاہین ، گروپ سی سے الحاج گروپ اور شمس کلب نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) فاٹا فٹبال سپر لیگ ٹورنامنٹ میں لیگ رائونڈ مکمل ہوگیا ، کواٹرفائنل رائونڈ آج سے شروع ہوگا، گروپ ڈی سے ملک سعد فالکن اور کرم شاہین فٹبال کلب جبکہ گروپ سی سے الحاج گروپ اور شمس کلب کی ٹیموں نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں جاری ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی کا آخری لیگ میچ ملک سعد فالکن اور کرم شاہین فٹبال کلب کے مابین کھیلاگیا جس میں ملک سعد فالکن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرم شاہین کلب کو صفر کے مقابلے تین گول سے شکست دی ، ملک سعد فالکن کی طرف سے راشد نے 14 ویں منٹ، اسماعیل نے 25 ویں منٹ اور ذوالفقار نے 45 ویں منٹ میں گول کیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا دوسرا اور اہم میچ الحاج گروپ اور شمس کلب کے مابین کھیلاگیا جس میںدونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن مقررہ وقت کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی اور میچ صفر صفر سے برابررہا، اس موقع پر ایشین سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سینئر صحافی امجد عزیز ملک مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ فاٹا فٹبال سپر لیگ کے چیف آرگنائز شاہد خان شنواری ، خیبرپختونخوا فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل باسط کمال ، ڈسٹرکٹ صدر حاجی ہدایت الله ، ملک سعد ٹرسٹ کے این جے مفتی سمیت دیگراہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:52:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :