پیمز کرکٹ کلب نے شاہین کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 17:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2017ء) پیمز کرکٹ کلب نے شاہین کلب کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ، جمخانہ گرائونڈ پر جاری ٹورنامنٹ میں PIMS کلب کے کپتان احمد ندیم نے ٹاس جیت کر شاہین کلب کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جنہوں نے مقررہ اوورز میں 79 رنز بنائے ، اسماعیل نے بیس ، عاطف نے بیس ، اور وجیع الله نے 15 رنز بنائے ، پمز کلب کی طرف سے اسد الله نے چار ، احمد ندیم نے دو دانیال نے دو اور سلمان نے دو وکٹ حاصل کی ۔

(جاری ہے)

جواب میں دوسری اننگز میں PIMS کلب نے چار وکٹوں کے نقصان پر 8.4 اوور میں 80 رنز بناکر میچ جیت لیا، میچ کے دوران ایمپائرنگ کے فرائض عالمزیب اور فخر عالم نے انجام دیئے ۔اس موقع پر پمز کلب کے اونر انور خان مہمان خصوصٰ تھے ۔ ان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کے آرگنائز پشاور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حنیف شاہ ، حماد الحسن سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 17:52:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :