یو اے ای سیریز میں محمد عامر فٹ ہوتے تو میں باہر بیٹھ سکتا تھا ، رومان رئیس

لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا، فاسٹ بائولر

جمعرات 19 اکتوبر 2017 19:32

یو اے ای سیریز میں محمد عامر فٹ ہوتے تو میں باہر بیٹھ سکتا تھا ، رومان رئیس
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ اگر یو اے ای سیریز میں محمد عامر فٹ ہوتے تو انہیں باہر بیٹھنا پڑ سکتا تھا۔پاکستان سوپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے رومان رئیس کا کہنا ہے کہ لیجنڈ فاسٹ بولر وسیم اکرم سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

(جاری ہے)

کرکٹ میں اپنے ابتدائی دنوں کے سوال پر رومان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ہر لڑکے کی طرح انہوں نے بھی ٹیپ بال کرکٹ سے شروعات کی تھی البتہ اب پاکستان کے لیے کھیلنا ان کے لیے ایک بہترین احساس ہے جس کی اہمیت کا انہیں شدت سے اندازہ ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے اظہار کے لیے تیار رہتے ہیں۔

رومان رئیس خواہش رکھتے ہیں کہ اپنی کارکردگی سے ٹیم کے کسی طرح کام آسکیں۔پاکستان کے لیے ٹی 20ا ور ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے رومان رئیس بین الاقوامی سطح پر ابھی اپنے کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں ہیں البتہ وہ خواہش رکھتے ہیں کہ انہیں طویل دورانیے کی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی آزمایا جائے۔۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 19:32:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :