پاک سری لنکا تیسرا ٹی 20پی سی بی نے بھرپور تیاریاں شروع کردیں

قذافی سٹیڈیم میں 24 بستروںپر مشتمل ایک عارضی ہسپتال قائم کیا جائیگا، کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:19

پاک سری لنکا تیسرا ٹی 20پی سی بی نے بھرپور تیاریاں شروع کردیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے مابین تیسرے ٹی 20 میچ کے انعقاد کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ میچ کے انعقاد کے موقع پر قذافی سٹیڈیم میں 24 بستروںپر مشتمل ایک عارضی ہسپتال قائم کیا جائیگا 29 اکتوبر کو کھیلے جانے والے اس میچ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب کے دفتر میں باقاعدہ ایک کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے جس میں متعلقہ محکمہ جات جن میں لیسکو ،واسا ،ایل ڈبلیو ایم سی کے فوکل پرسنز بیٹھیں گے جبکہ سیکورٹی انتظامات کے تحت قذافی سٹیڈیم میں کھانے پینے کی اشیاء کیلئے کینٹین کی سکروٹنی کی جائیگی اور میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم کے باہر تمام دکانیں اور دفاتر بند رکھے جائیں گے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ میچ کے انعقاد کے موقع وہ تمام سیکورٹی انتظامات کئے جائیں گے جو پی ایس ایل ٹو کے انعقاد کے موقع پر کئے گئے تھے ۔

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 20:19:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :