ڈیبیو میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی امام الحق کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور شعیب اختر سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی مبارکباد

جمعرات 19 اکتوبر 2017 21:42

ڈیبیو میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی امام الحق کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور شعیب اختر سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی مبارکباد
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2017ء) تیسرے ون ڈے میچ میں سری لنکا کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں شاندار سنچری سکور کرنے والے کھلاڑی امام الحق کو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور شعیب اختر سمیت مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق امام الحق سنچری سکور کرنے کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور انہیں بہت سے لوگوں نے مبارکباد پیش کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ٹیلنٹ امام الحق نے شاندار بلے بازی کیاظہر علی نے امام الحق کو شاندار سنچری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تم مزید سنچریاں سکور کروگیاینکر پرسن رابعہ انعم نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ،امام الحق کا بھی شکریہ محمد یوسف نے امام الحق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈیبیو میچ میں اچھی بلے بازی کا مظاہرہ کیا ،امید ہے مستقبل میں بھی ایسے ہی کھیلو گے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ سری لنکا سے ون ڈے سریز جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،امام الحق نے ڈیبیو میچ میں اچھی بلے بازی کیپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پاکستانی ٹیم کو ون ڈے میچ میں مسلسل ساتویں کامیابی پر مبارکباد دی ،انہوں نے امام الحق اور حسن علی کی پرفارمنس پر بھی داد دیشعیب اختر نے کہا کہ امام الحق نے ’’ڈریم ڈیبیو‘‘کیا ہے ،مجھے امید تھی کہ امام الحق اپنے پہلے میچ میں سنچری سکور کریں گے ،حسن علی اور امام الحق کی پرفارمنس قابل تحسین ہے۔عمر اکمل اور سپورٹس جرنلس زینب عباس نے بھی امام الحق کو مبارکباد پیش کی۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 21:42:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :