اوپنر امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی ، ہیڈ کوچ انضمام الحق پر بہت پریشر تھا‘مصباح الحق

سر ی لنکا کی ٹیم کمزور تھی مگر مستقبل میں پاکستا ن کی کرکٹ اچھی پرفارمنس دے گی اور مزید بہتری آئی گی ‘سابق کپتان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 اکتوبر 2017 22:41

اوپنر امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی ، ہیڈ کوچ انضمام الحق پر بہت پریشر تھا‘مصباح الحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ امام الحق پاکستان کیلئے اچھا اوپنر ثابت ہوسکتا ہے ،امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی ، ہیڈ کوچ انضمام الحق پر بہت پریشر تھا،محمد حفیظ کابائولنگ ایکشن بھی رپورٹ ہوا ہے اللہ نہ کرے کہ و ہ معطل ہوں ۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کے دروازے کھل چکے ہیں اور ورلڈ الیون کے بعد دوسری بڑی ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس سے دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم سری لنکن ٹیم کے خلاف اچھا کھیل پیش کررہی ہے اور امید ہے کہ لڑے آگے بھی اچھا ہی پرفار م کریں گے ۔

انہوںنے کہاکہ اوپنر امام الحق پاکستان کیلئے اچھا اوپنر ثابت ہوسکتا ہے جبکہ اس کو ٹیم میں شامل کرنے پر سلیکشن کمیٹی ، ہیڈ کوچ انضمام الحق پر بہت پریشر تھالیکن امام الحق نے اچھی پرفارمنس دے کر سلیکشن کمیٹی کی عزت رکھی ہے ۔انہوںنے کہاکہ امام الحق کے انڈر 19سمیت ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی کافی اچھے رنز کیے تھے اور پہلے ہی میچ میں اس کا اعتماد بہت اچھا تھا اس نے پریشر ہونے کے باوجود ڈیبیو سنچر ی اسکو ر کی ہے ۔

پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے ۔انہوںنے سری لنکا کے خلا ف ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہاکہ جب بھی کسی ٹیم میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے تو اس پر بہت پریشر ہوتا ہے اور سریز کو سمجھنے میں وقت لگتا ہے کوئی شک نہیں ہے کہ سر ی لنکا کی ٹیم کمزور تھی مگر مستقبل میں پاکستا ن کی کرکٹ اچھی پرفارمنس دے گی اور مزید بہتری آئی گی ۔انہوںنے کہاکہ ہارنے کے بعد کسی سریز سے گھبرانا نہیں چاہیے ۔محمد حفیظ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ محمد حفیظ کا ایکشن بھی رپورٹ ہوا ہے اللہ نہ کرے کہ ان کے بائولنگ ایکشن کی وجہ سے و ہ معطل ہوں ۔
وقت اشاعت : 19/10/2017 - 22:41:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :