MENU Open Sub Menu

لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے والے سری لنکن کھلاڑی بقیہ دو میچز میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، سری لنکن چیف سلیکٹر

جمعرات اکتوبر 22:50

لاہور میں پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے والے سری ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017ء) سری لنکن چیف سلیکٹر گریم لبروئے نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف لاہور میں شیڈول تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے سے انکار کرنے والے سری لنکن کھلاڑیوں کو سیریز کے بقیہ دو میچز کیلئے بھی غور نہیں کیا جائے گا۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو لاہور میں شیڈول ہے، یہ سری لنکا کا 2009ء کے بعد پاکستانی سرزمین پر پہلا انٹرنیشنل میچ ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بورڈ کھلاڑیوں کو قائل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود جو کھلاڑی نہیں مانیں گے وہ گرین شرٹس کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، جو کھلاڑی پاکستان جانے پر رضامند ہوں گے صرف انہیں ہی پوری سیریز کیلئے منتخب کیا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سلیکٹرز کا نہیں بلکہ سری لنکن بورڈ اور وزارت کھیل کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ اپنے موقف پر قائم رہا تو اس صورت میں انہیں گرین شرٹس کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے نئے کپتان کا تقرر کرنا ہو گا کیونکہ موجودہ کپتان اپل تھرنگا پہلے ہی لاہور میں کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جمعے تک صورتحال واضح ہو جائے گی کہ کون کون کھلاڑی لاہور کھیلنے پر آمادہ ہیں جس کے بعد ہم سکواڈ کا اعلان کریں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

ُُٓٓپاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ ٹرافی 2018 جیت لی

ُُٓٓپاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ ٹرافی 2018 جیت لی

پاکستان آرمی نے انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2018 اپنے نام کر لی جبکہ پاک فضائیہ کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔ انٹر سروسز باسکٹ بال چیمپئن شپ 2018 کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ۔ پاک بحریہ کے کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اختتامی تقریب کے مہمان ... مزید

وقت اشاعت : 19/10/2017 - 22:50:39

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments