قومی تھروبال ٹیم کے لئے دو روزہ ٹرائلز 23 اکتوبر سے شروع ہوں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 12:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان تھروبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی تھروبال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز 23 اکتوبر سی سٹی سکول کراچی میںشروع ہوںگے۔

(جاری ہے)

پاکستان تھروبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے حصہ لے سکتے ہیں اور ٹرائلز روزانہ شام چار بجے سے چھ بجے تک منعقد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم ایشین تھروبال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی اور ایشین تھرو بال چیمپئن شپ 25 سے 29 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 12:25:50