سرفراز کی ڈانٹ ڈپٹ سے مزید اچھا پرفارم کرنے کا موقع ملتا ہے، حسن علی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:27

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) قومی کرکٹ ٹیم کے میڈیم پیسر حسن علی کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کا وکٹ کے پیچھے سے چلانا اور ڈانٹ ڈپٹ ان کا نیچرل انداز ہے جس سے ریلکس نہیں ہوتا بلکہ مزید اچھا پرفارم کرتا ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میںپیسر حسن علی کا کہنا تھا کہ اس وقت ان پر بولنگ کی ذمہ داریاں زیادہ ہیں اور وہ بھرپور فارم میں بھی ہیں جسے برقرار رکھنے کے لئے فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

میڈیم فاسٹ بولر نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے چلاتے ہوئے ڈانٹتے نہیں بلکہ حوصلہ بڑھاتے ہیں، جب میں تھوڑا ریلیکس ہوتا ہوں تو وہ کہتے ہیں فوکس کرو، تگڑے ہوجا ئوجس سے مجھے حوصلہ ملتا ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ورلڈ الیون کے خلاف کھیلے گئے میچ میں لاہوریوں کا سیلاب امڈ آیا تھا جس کے بعد ابوظہبی کے سنسان میدان میں سری لنکا کے خلاف میچ کھیلا تو اس وقت لاہوری تماشائیوں کی کمی کو بہت شدت سے محسوس کیا۔

(جاری ہے)

حسن علی نے کہا کہ خوشی ہے کہ سری لنکن ٹیم لاہور میں تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے جارہی ہے اور اپنے ہوم گرانڈ پر پرفارم کرنے کے لئے بہت بے تاب ہوں۔شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں حسن علی نے ون ڈے کیرئیر میں 24 واں میچ کھیل کر 51 وکٹیں حاصل کرکے کم میچز میں زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔اس سے قبل یہ اعزاز وقار یونس کے پاس تھا اور اس حوالے سے حسن علی کا کہنا تھا کہ وقار یونس کا ریکارڈ توڑنا ان کے لئے بڑی کامیابی ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:27:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :