آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقہ ٹاپ پوزیشن پر آگیا

بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی،پاکستانی ٹیم رینکنگ میں بدستور چھٹے نمبر پر موجود

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:30

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جنوبی افریقا نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بڑی فتح کے ساتھ ہی عالمی رینکنگ میں ایک بار پھر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔ بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی گئی ۔سری لنکا کے خلاف امارات میں جاری پانچ میچز کی سیریز میں 3-0 کی ناقابل شکست برتری لینے کے بعد پاکستانی سائیڈ چھٹے درجے پر ہے جبکہ سری لنکن ٹیم تنزلی کے ساتھ 8 ویں نمبر پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

پروٹیز کے پاس کے موجودہ پوزیشن مستحکم بنانے کا بہترین موقع اتوار کو ہوگا جب وہ بنگلہ دیش کے خلاف تیسرا ایک روزہ میچ کھیلے گی۔اسی روز بھارتی ٹیم ممبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلے گی، اگر میزبان ٹیم کو شکست ہوئی تو اس کے اور جنوبی افریقا کے پوائنٹس میں واضح فرق پیدا ہوجائے گا۔عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، بنگلہ دیش ساتویں، ویسٹ انڈیز نویں، افغانستان 10ویں، زمبابوے 11ویں اور آئرلینڈ 12ویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:30:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :