یاسر شاہ کے ساتھ موازنہ اعزاز سے کم نہیں،کلدیپ یادو

پاکستانی لیگ سپنر کا بائولنگ انداز مجھے بہت پسند ہے ، میں ان کو فالو بھی کرتا ہوں، بھارتی بائولر کا اعتراف

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:30

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) بھارتی ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر کلدیپ یادو نے کہا کہ یاسر شاہ کے ساتھ موازنہ اعزاز کی بات ہے ۔ یاسر شاہ کا بالنگ انداز مجھے بہت پسند ہے ، میں ان کو فالو بھی کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں کلدیپ کا کہنا تھا کہ اتنے کم عرصے میں میرا نام دنیا کے نمبرون بالر کے ساتھ لیا جا رہا ہے ، بلاشبہ وہ دنیا کے بہترین لیگ سپنر ہیں ۔ خیال رہے کہ کلدیپ نے اپنے کیریئر کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں کیا تھا جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے کلدیپ کا موازنہ یاسر شاہ کیساتھ کیا تھا ۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:30:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :