ترکی میں گولڈ میڈل جیتنے والے ریسلر عنایت کو خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپے نقد اور پلاٹ انعام کا اعلان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ترکی میں پہلوانی کے مقابلے میں ریسلر عنایت نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والے ریسلرکو حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے دس لاکھ روپے نقد اور پلاٹ سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی میں پہلوانی کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کر نے والے پشاور کے ریسلر عنایت اللہ کے اعزاز میں قیوم سٹیڈیم میں تقریب منعقد ہوئی جس میں موجودہ اور سابق صوبائی وزیر کھیل نے شرکت کی، وزیر کھیل نے پاکستان کا نام روشن کرنے پر ریسلر عنایت اللہ کو صوبائی حکومت کی جانب سے دس لاکھ روپے اور 5 مرلے کا پلاٹ دینے کا اعلان کیا۔

تقریب میں موجود سابق وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ پر تنقید کی اور کہا یہ ادارہ ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہا یہاں سے کھلاڑیوں کو مقابلے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت بھیجا، انہوں نے دھمکی دی اگر یہ رویہ تبدیل نہ کیا گیا تو ہزاروں کھلاڑیوں کے ساتھ سپورٹس بورڈ کے سامنے دھرنا دیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ کھیلوں کو ترجیح دی جو بھی کھیل ہو گا اسے فروغ دیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:30:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :