عقیل خان صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان کے نمبر ون عقیل خان صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے ، چیمپئن شپ پرسوں اتوار سے سید دلاور عباس ٹینس (پی ٹی ایف) کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹینس کھلاڑیوں کی شرکت کریں گے اور ٹورنا منٹ میں کھلاڑی 7 مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گے جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14 اور انڈر 10 کے مقابلے شامل ہیں کے تحت حصہ لے سکیں گے۔ سابق قومی چیمپین مہوش چشتی اس ٹورنامنٹ کی ڈائریکٹر ہوں گی جبکہ شہزا د اختر علوی کو ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے فائنلز جمعہ 27 اکتوبرکو کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:35:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :