سرفراز کی ڈانٹ ڈپٹ مزید اچھا پرفارم کرنے کا موقع دیتی ہے: حسن علی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:05

سرفراز کی ڈانٹ ڈپٹ مزید اچھا پرفارم کرنے کا موقع دیتی ہے: حسن علی
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اکتوبر۔2017ئ)قومی ٹیم کے میڈیم پیسر حسن علی کا کہنا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کا چلانا اور ڈانٹ ڈپٹ کرنا قدرتی انداز ہے جس سے میں ریلکس ہونے کی بجائے مزید اچھا پرفارم کرتا ہوں۔ ایک انٹر ویو میں حسن علی کا کہنا تھا کہ اس وقت باﺅلنگ کی ذمہ داریاں ان پر زیادہ ہیں اورفارم کو برقرار رکھنے کےلئے وہ فٹنس پر بہت زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔

میڈیم فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے چلاکر ڈانٹتے نہیں بلکہ حوصلہ بڑھاتے ہیں، جب میں تھوڑا ریلیکس ہوں تو وہ کہتے ہیں فوکس کرو، تگڑے ہوجاﺅ جس سے مجھے مزید حوصلہ ملتا ہے۔حسن علی کا کہنا تھا کہ لاہور میں ورلڈ الیون کےخلاف کھیلے گئے میچ میں لاہوریوں کا سیلاب امڈ آیا تھا تاہم ابوظہبی کے سنسان میدان میں سری لنکا کےخلاف میچ کھیلتے ہوئے لاہوری تماشائیوں کی کمی کو شدت سے محسوس کیا، خوشی ہے کہ سری لنکن ٹیم لاہور میں تیسرا ٹی ٹونٹی کھیلے گی اور اپنے ہوم گراﺅنڈ پر پرفارم کرنے کےلئے بےتاب ہوں، وقار یونس کا ریکارڈ توڑنا بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حسن علی نے سری لنکا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں کیرئیر کے 24 ویں میچ میں وکٹوں کی تعداد51 کرلی جس کے ساتھ ہی وہ کم میچز میں 50وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باﺅلر بن گئے،اس سے قبل یہ اعزاز وقار یونس کے پاس تھا۔ 
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:05:29