ویرات کوہلی دور حاضرکے بہترین بلے باز ہیں:محمد عامر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:09

ویرات کوہلی دور حاضرکے بہترین بلے باز ہیں:محمد عامر
ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اکتوبر۔2017ئ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے انہیں دور حاضر کا بہترین بلے باز قرار دےدیا۔ویرات کوہلی نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی شو میں اعتراف کیا تھا کہ محمد عامر دنیا کے مشکل ترین باﺅلر ہیں جس کے جواب میں محمد عامر نے ایک قدم آگے بڑھ کر ان کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی ایک اچھے انسان اور انکے پسندیدہ اور کامیاب بیٹسمین ہیں جن کے سامنے باﺅلنگ کرنا ہمیشہ سے ایک مشکل چیلنج رہا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر کا کہنا تھا کہ وہ کوہلی کے ساتھ انڈر 19 سے کھیل رہے ہیں اور اسی لیے ان کے دمیان بہت اچھی انڈر سٹینڈنگ ہے،کوہلی کو ہدف کے تعاقب میں کمال مہارت حاصل ہے اور اگر انہیں ایک موقع بھی ملے تو وہ میچ آپکی پہنچ سے دور لے جاتے ہیں جیسا انہوں نے ڈھاکا میں ایشیاءکپ ٹی ٹونٹی کے دوران کیا تھا۔عامر کا کہنا تھا کہ کوہلی سے اچھی دوستی ہے اور ان کی تعریف سے بہت اعتماد ملتا ہے تاہم مشکل بلے باز کے خلاف آپ کو بھی ٹف بننا پڑتا ہے کیونکہ کرکٹ گراﺅنڈ میں کوئی دوستی نہیں ہوتی ۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 13:09:05