شارجہ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

پاکستانی سکواڈ میں 2تبدیلیاں کی گئیں، رومان رئیس اور فہیم اشرف کی جگہ عثمان شنواری اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:19

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاکستان اور سری لنکا کے مابین پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھا میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پاکستانی سکواڈ میں 2تبدیلیاں کی گئیں، رومان رئیس اور فہیم اشرف کی جگہ عثمان شنواری اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میں سری لنکن کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیاپاکستان نے اس میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اور رومان رئیس اور فہیم اشرف کی جگہ عثمان شنواری اور عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کو سیریز میں تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ بدھ کو ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ پاکستان نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اس بات پر بہت خوش ہیں کہ ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد کھلاڑیوں نے زبردست کم بیک کیا ہے اور تینوں ون ڈے میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ پاکستانی ٹیم اگلے دونوں میچز میں بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرے جو وہ پہلے تین میچوں میں دکھا چکی ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 15:19:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :