جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور گریگور دیمتروف اسٹاک ہوم اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:43

سٹاک ہوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) جان مارٹن ڈیل پوٹرو اور گریگور دیمتروف پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

سٹاک ہوم میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں ارجنٹائنی کھلاڑی جان مارٹن ڈیل پوٹرو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی جان لینرڈ سٹرف کو ٹائی بریک پر 6-2، 7-6، (8-6) سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور پری کوارٹر فائنل میچ میں بلغارین کھلاڑی گریگور دیمتروف نے پولینڈ کے کھلاڑی جرزی جانووکز کو ٹائی بریک پر 7-5 اور 7-6، (7-5) سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 15:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :