ڈیوڈ فیرر اور ڈیوڈ گوفن یورپین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:43

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) ڈیوڈ فیرر اور ڈیوڈ گوفن یورپین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

بیلجیئم میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پری کوارٹر فائنلز میں اسپینش کھلاڑی ڈیوٖڈ فیرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کھلاڑی سٹیو ڈارسز کو 7-5، 5-7 اور 6-3 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ایک اور میچ میں میزبان ملک کے کھلاڑی ڈیوڈ گوفن نے امریکہ کے فرانسز تیافوئے کو ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا، فتح کے ساتھ گوفن کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 15:43:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :