پاک فوج نے دنیا کے مشکل ترین کیمبرین پٹرول مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

مقابلہ برطانیہ کے مشکل ترین پہاڑی سلسلے مڈ ویلز میں ہوا،مقابلے کا مقصد چیلنجز میں قائدانہ صلاحیتوں ،نظم وضبط کو پرکھنا ہے،مقابلے میں دنیا بھر سے 131 ٹیموں نے حصہ لیا،آئی ایس پی آر

جمعہ 20 اکتوبر 2017 15:47

پاک فوج نے دنیا کے مشکل ترین کیمبرین پٹرول مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) پاک فوج نے کیمبرین پٹرول مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا،مقابلہ برطانیہ کے مشکل ترین پہاڑی سلسلے مڈ ویلز میں ہوا،مقابلے کا مقصد چیلنجز میں قائدانہ صلاحیتوں ،نظم وضبط کو پرکھنا ہے،مقابلے میں دنیا بھر سے 131 ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ کے مشکل ترین پہاڑی سلسلے مڈ ویلز میں ہونیوالے کیمبرین پٹرول مقابلے میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے ،،مقابلے کا مقصد چیلنجز میں قائدانہ صلاحیتوں ،نظم وضبط کو پرکھنا ہے۔

پاک فوج کی ٹیم نے گزشتہ سال بھی گولڈ میڈل حاصل کیا اسطرح پاک فوج نے مقابلے میں مجموعی طور پر4مرتبہ طلائی تمغہ جیتا،مقابلے میں دنیا بھر سے 131 ٹیموں نے حصہ لیا،کیمبرین پٹرول دنیا بھر میں مشکل ترین پٹرولنگ مقابلہ جانا جاتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 15:47:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :