چوتھا ون ڈے،سری لنکا کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 16:24

چوتھا ون ڈے،سری لنکا کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار20اکتوبر۔2017ئ) چوتھے ون ڈے میں سری لنکا کی بیٹنگ ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہے اور اس نے اب تک 4وکٹوں کے نقصان پر 72رنز بنا لیے ہیں۔شارجہ میں کھیلے جارہے چوتھے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، اننگز کا آغاز ڈکویلا اور اپل تھرنگا نے کیا تاہم اوپنرز خاص کارکردگی نہ دکھاسکے اور صرف 2 کے مجموعی سکور پر اپل تھرنگا بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوگئے ، کچھ دیر بعد ڈکویلا 30 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔

(جاری ہے)

اوپنرز کے آﺅٹ ہونے کے بعد دنیش چندیمل بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور سرفراز کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوگئے ، نئے آنےوالے بیٹسمین سماراوکراما0 پر ہی وکٹ گنوا بیٹھے۔ اس وقت وکٹ پر تھریمانے اور سری وردانے موجود ہیں جب کہ سری لنکا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنالیے ہیں۔واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 83، دوسرے میں 32 رنز جبکہ تیسرے میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 16:24:44