نیب کوکرپٹ کہنے والوں کواقتدار میں رہ کر ایسا نظر کیوں نہیں آیا ،ْ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائر ڈجاوید اقبال

ریفرنسزمیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے ،ْتمام ریفرنسزکی خود نگرانی کروں گا ،ْوزیر اعلیٰ پنجاب کے بیان پر رد عمل

جمعہ 20 اکتوبر 2017 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ جہاں کرپشن کاسرانظر آئیگا وہاں پر نیب جائے گا،نیب کوکرپٹ کہنے والوں کواقتدار میں رہ کر ایسا نظر کیوں نہیں آیا اب میں نے چارچ سنبھالا ہے تو نیب کو کرپٹ کہنے کا کیا مطلب ہی ریفرنسزمیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے ،ْتمام ریفرنسزکی خود نگرانی کروں گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کا وزیر اعلی پنجاب کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ نیب کوکرپٹ اداراہ کہنے والوں کو کرپشن اب نظر آئی ہی سپریم کورٹ کے احکامات آئین کے تحت تمام اداروں پرلاگو ہوتے ہیں،تمام فیصلے خود میرٹ پر کروں گا ،ْمیں نیب کے ادارے کو ٹھیک کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ریفرنسزمیں انصاف کے تقاضے پورے کریں گے ،ْتمام ریفرنسزکی خود نگرانی کروں گا۔
وقت اشاعت : 20/10/2017 - 21:57:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :