پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا، گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل، پاکستان نے 174 رنز کا ہدف 39 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ میں 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، بابر اور ملک 69، 69 رنز بنا کر ناقابل شکست، حسن علی کی 3، عماد اور شاداب کی 2، 2 وکٹیں، بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:53

پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے ہرا دیا، گرین شرٹس کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل، پاکستان نے 174 رنز کا ہدف 39 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ میں 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت جوڑ کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، بابر اور ملک 69، 69 رنز بنا کر ناقابل شکست، حسن علی کی 3، عماد اور شاداب کی 2، 2 وکٹیں، بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) حسن علی اور سپنرز کی عمدہ بائولنگ کے بعد شعیب ملک اور بابر اعظم کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کر لی، سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 43.4 اوورز میں 173 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، لاہیرو تھریمانے کے سوا آئی لینڈرز کا کوئی بھی کھلاڑی متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، تھریمانے 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان اپل تھرنگا سمیت تین کھلاڑی صفر پر آئوٹ ہوئے، حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں پاکستانی ٹیم نے 174 رنز کا ہدف 39 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، 58 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد بابر اعظم اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بائولرز کی خوب دھنائی کی اور چوتھی وکٹ میں 119 ناقابل شکست رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح دلائی، بابر اعظم اور شعیب ملک 69، 69 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، بابر اعظم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو شارجہ میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا، آئی لینڈرز پہلے کھیلتے ہوئے 43.4 اوورز میں 173 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پاکستانی بائولرز نے عمدہ لائن و لینتھ کے ساتھ بائولنگ کرتے ہوئے حریف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا، تھریمانے 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان تھرنگا، سمارا وکراما اور تھسرا پریرا صفر پر جبکہ نیروشن ڈکویلا 22، دنیش چندیمل 16، سری وردنہ 13، سیکیوج پراسنا 5، دانن جایا 18 اور گاماگے ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے، حسن علی نے 3، عماد وسیم اور شاداب خان نے 2، 2 جبکہ جنید خان اور عثمان خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، جواب میں پاکستانی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 39 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، گرین شرٹس کی اننگز کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہ تھا اور 58 کے مجموعی سکور پر اس کے تین بلے باز امام الحق، فخر زمان اور محمد حفیظ آئوٹ ہو گئے، امام 2، زمان 17 اور حفیظ 9 رنز بنا کر چلتے بنے، اس موقع پر بابر اعظم اور شعیب ملک نے میدان سنبھالا، دونوں بلے بازوں نے ڈٹ کر آئی لینڈرز کے بائولرز کا مقابلہ کیا اور چوتھی وکٹ میں 119 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کر کے ٹیم کو فتح دلائی، بابر اور ملک 69، 69 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، سرنگا لکمل، گاماگے اور دانن جایا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

وقت اشاعت : 20/10/2017 - 22:53:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :