قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 10:24

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21اکتوبر۔2017ئ)دبئی میں کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمدکو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش سری لنکا کیخلاف دوسرے ون ڈے سے پہلے کی گئی تھی ،سرفراز احمد نے واقعے کی فوری رپورٹ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو کی اور لاہور میں ڈائریکٹر سکیورٹی کرنل ریٹائرڈاعظم کو بھی پیشکش سے متعلق بتایا،سرفراز کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کے بعد دبئی میں مشکوک افراد کی نگرانی سخت کردی گئی ہے اور پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو غیر متعلقہ لوگوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری جانب پی سی بی حکام نے سپاٹ فکسنگ کے واقعے کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 10:24:36