ٹرپل ایچ بھی بالی ووڈکے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح نکلے

فلم شہنشاہ بے حد پسند ہے ،ْ شہنشاہ کا کردار امیتابھ کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں کرسکتا تھا،ْ انٹرویو

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:16

ٹرپل ایچ بھی بالی ووڈکے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح نکلے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء)ریسلنگ کی دنیا کے بادشاہ ٹرپل ایچ بھی بالی ووڈکے شہنشاہ امیتابھ بچن کے مداح نکلے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق حال ہی میں ٹرپل ایچ نے ممبئی کا دورہ کیا جہاں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ امیتابھ بچن کے بہت بڑے مداح ہیں اور انہیں ان کی فلم شہنشاہ بے حد پسند ہے۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں انہوں نے امیتابھ کی اداکاری اور آواز کو خوب سراہا اور کہا کہ شہنشاہ کا کردار ان کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں کرسکتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ شہنشاہ فلم کا ایک ڈائیلاگ"رشتے میں تو ہم تمہارے باپ لگتے ہیں ،ْاب تک یاد ہے جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے۔انہوں نے فلم شہنشاہ کے کردار امیتابھ کی نقل کرتے ہوئے یہ ڈائیلاگ بھی دہرایا۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 12:16:43