ویرات کوہلی کل نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کا 200 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:52

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرات کوہلی کل اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف کیریئر کا 200 واں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کھیلیں گے، وہ یہ اعزاز پانے والے 13ویں بھارتی کھلاڑی بن جائیں گے، کوہلی نے اب تک 199 میچز میں 30 شاندار سنچریوں کی مدد سے 8767 رنز بنا رکھے ہیں، کوہلی سے قبل ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، اظہرالدین، گنگولی، دھونی، یووراج سنگھ، انیل کمبلے، سہواگ، ہربھجن سنگھ، سریناتھ، کیپل دیو اور سریش رائنا بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں، بھارت کی جانب سے سچن ٹنڈولکر 463 میچز کھیل کر سرفہرست ہیں۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 16:52:52