صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کل شروع ہو گی، عقیل خان سمیت ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ کل اتوار سے سید دلاور عباس ٹینس (پی ٹی ایف) کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

صبح نو کی چیئر پرسن شاہدہ کوثر فاروق نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں عقیل خان سمیت ملک بھر سے ٹاپ کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹلز کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، بوائز انڈر 14 اور انڈر 10 کے مقابلے شامل ہیں کے تحت حصہ لے سکیں گے۔ سابق قومی چیمپین مہوش چشتی اس ٹورنامنٹ کی ڈائریکٹر ہوں گی جبکہ شہزا د اختر علوی کو ریفری مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایونٹ 27 اکتوبر کو اختتام پذیر ہو گا۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 17:02:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :