جرمن سٹار جولیا جارجز نے کریملن کپ ٹینس ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 17:03

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2017ء) جرمنی کی سٹار کھلاڑی جولیا جارجز نے کریملن کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں میزبان ملک کی کھلاڑی ڈاریا کاسٹکینا کو شکست دے کر کیریئر کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز پایا۔

(جاری ہے)

روس میں منعقدہ ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جولیا جارجز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کی کھلاڑی ڈاریا کاسٹکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے ہرا کر دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔
وقت اشاعت : 21/10/2017 - 17:03:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :